اسلام آباد : (دنیا نیوز ) وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ سیاسی ایجنڈا ہے، آئندہ عام انتخابات میں اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے حصہ لیں گے ۔
پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مختلف خالی نشستوں پر دوبارہ پولنگ 22 مئی کو ہوگی۔ مجموعی طور پر 65 ہزار سے زائد افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن نے وزیراعلیٰ محمود خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی۔
پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں تحصیل چیئرمین کی 65 میں سے 32 نشستوں کےغیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 18 سیٹوں پر کامیاب جبکہ جے یو آئی نے 5 سیٹیں حاصل کیں۔ آزاد امید وار 5، اے این پی 2، جماعت اسلامی، قومی وطن پارٹی کو ایک ایک نشست ملی۔
پشاور:(دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 18 اضلاع سے مجموعی طور پر 1 ہزار 318 کونسلرز بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔
اسلام آباد:(دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر اعظم عمران خان کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی خیال زمان کے انتقال کے باعث این 33 کی خالی ہونے والی سیٹ میں الیکشن 10 اپریل کو ہو گا۔
پشاور:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی موروثی سیاست پر انحصار کرتے ہوئے سٹی میئر اور تحصیل چیئرمین کی 64 میں سے 54 کے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔
پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں امیدواروں کی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ ختم ہو گیا۔
پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کا دوسر ا مرحلہ اکتیس مارچ کو ہی ہوگا، التوا کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔
پشاور:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا اور غیر حتمی نتائج کے مطابق جے یو آئی (ف) نے پی ٹی آئی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ 23 نشستیں جیت لیں۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا حکومت کی نئے شیڈول پر انتخابات روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔ جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن شیڈول معطل کر کے غلط مثال قائم نہیں کرینگے، شیڈول کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے تو کیا الیکشن کمیشن کو بند کر دیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان: (دنیا نیوز) علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو اپنی حیثیت کا پتہ چل گیا، وزیراعظم کو گھر بھجوانے کی باتیں کرنے والےاپنے گھر کی فکر کریں۔
پشاور: (دنیا نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔ وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین کامیاب ہو گئے۔ جے یو آئی کا دوسرا نمبر ہے۔
اسلام آباد:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے 13 اضلاع میں ری پولنگ کا عممل مکمل ہونے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ تمام حساس علاقوں میں ری پولنگ کا عمل پر امن طریقے سے کرانے پر اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
پشاور:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے 13 اضلاع میں ری پولنگ کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں جس میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق میئر پشاور کی نشست پر جے یو آئی کے زبیر علی نے پی ٹی آئی کے امیدوار کو شکست دے دی ہے۔
کرک: (دنیا نیوز) تحصیل کرک کے دو پولنگ سٹیشنز دبلی لواغر اور شگی لواغر میں بیلٹ باکس آگ لگا کر جلا دیئے گئے، واقعہ خواتین پولنگ پر پیش آیا۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ موخر کرنے کا پشاور ہائیکورٹ کا حکم معطل کردیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو موخر کرنے کا پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 14 فروری تک ملتوی کر دی۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر علی امین گنڈاپور کے بھائی اور ڈیرہ اسماعیل خان سے سٹی میئر کے امیدوار عمر امین گنڈاپور نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نااہل قرار دیئے جانے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کراچی:(دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے التوا پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی درخواست کردی ہے۔
ڈی آئی خان: (دنیا نیوز) جمعیت علما اسلام کے لیے ایک اور دھچکا ہے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے مولانا فضل الرحمن کے جلسے روکنے کی ہدایات جاری کر دیں
اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف الیکشن کمشنر نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو ڈیرہ اسماعیل خان سے ضلع بدر کرنے کا حکم دیدیا۔
پشاور:(دنیا نیوز) خیبر پختوںخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران جیتنے والے 40 کے قریب آزاد امیدواروں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے منتخب نمائندوں کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی متواتر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ لوئر دیرسے روک دیا۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کے دوران کوہاٹ کے سٹی میئر کا الیکشن جیتنے والے آزاد امیدوار نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
پشاور: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے الیکشن شیڈول جاری کر دیا۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات ای وی ایم سے کرانے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔
پشاور: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
اسلام آباد:(دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں ری پولنگ اور دوسرے مرحلے کے لئے پولنگ سٹیشنوں پر پولیس کے ساتھ پاک فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا(کے پی) میں ڈیرہ اسماعیل خان(ڈی آئی خان) کی میئر سٹی کونسل کی نشست پر ملتوی ہونے والا الیکشن 13 فروری کو ہوگا۔
ڈی آئی خان (دنیا نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سٹی میئر کے عہدے کے امیدوار عمرخطاب شیرانی کے قتل کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے خاتون سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا۔
مردان: (دنیا نیوز) تحصیل کونسل مردان کی مخصوص نشستوں پر انتخابات مکمل کرلئے گئے۔ ریٹرنگ آفیسر مجیب الرحمان نے نتائج کا اعلان کیا۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف الیکشن کمشنر نے بکا خیل بنوں میں قبل از انتخابات دھاندلی کیس میں ڈی پی او بنوں کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔
پشاور:(دنیا نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی ارباب شہزاد کےبھتیجے نے الزام لگایا ہے کہ میئرپشاورکی سیٹ کیلئے پی ٹی آئی کا ٹکٹ پیسے لیکردیاگیا، گورنرنے5 اورکامران بنگش نے2کروڑروپے لیے۔
مردان: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں پہلے مرحلے کے دوران مردان کی میئر شپ جیتنے والی اے این پی دوبارہ گنتی میں بھی کامیاب ہو گئی۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلے کا شیڈول تاحکم ثانی جاری کرنے سے روک دیا۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کی تحصیل ککی اور پشاور کی تحصیل متھرا اور تحصیل نوشہرہ میں چیئرمین شپ کے انتخابی نتائج روک دیے۔
مردان:(دنیا نیوز)ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں ہاری ہوٸی خاتون 3 مردوں کو شکست دے کر جنر ل کونسلر منتخب ہوگئی ہے۔
پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں بدترین شکست کی شکار ہونے والی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو بڑوں میں لڑائی کا معاملہ وزیراعظم تک جا پہنچا، ایم پی اے ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کیخلاف خط عمران خان کو لکھ دیا۔
لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی پر کو شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے عوام کا پیسہ لوٹ کر باہر منتقل کیا، عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کا خاتمہ ممکن نہیں۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نتائج پر عدم اعتماد کرتے ہوئے میرٹ کے برعکس خاندانوں میں ٹکٹ دیے جانے کی شکایات پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے ملک بھر میں تحریک انصاف کی تمام تنظیمیں تحلیل کر دی ہیں، آئینی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، آئندہ مقامی قیادت کسی امیدوار کے رشتہ دار کی نامزدگی کا فیصلہ نہیں کرے گی جبکہ عمران خان نے آئندہ ٹکٹوں کی خود تقسیم کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف الیکشن کمشنر نے ضلع مہمند میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے دفتر پر حملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو فوری کارروائی کی ہدایت کر دی۔
نوشہرہ: (دنیا نیوز) نوشہرہ بلدیاتی الیکشن میں کامیابی پر ہوائی فائرنگ کرنے پر پرویز خٹک کے بیٹے اسحاق خٹک اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
لکی مروت: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دوبارہ گنتی کے بعد الیکشن کا نتیجہ تبدیل ہوگیا۔ جے یو آئی (ف) سیٹ جیت گئی۔
پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت ہونے کے باوجود بلدیاتی الیکشن میں بدترین کارکردگی کے بعد پی ٹی آئی شکست کے ذمہ داروں کے نام سامنے آ گئے۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دھاندلی کی پیداوار حکومتیں ہیں، خیبر پختونخوا کے عوام نے ترقی کے دعویداروں کو آئینہ دکھا دیا، جلد پورے ملک میں ان کا یہی حال ہو گا۔
پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہونے کے باوجود بلدیاتی الیکشن میں بدترین کارکردگی کے بعد پی ٹی آئی نے شکست کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ براہ راست منتخب تحصیل ناظم گورننس کو بہتر بنائیں گے، ایسے نظام سے مستقبل کے لیڈرز تیار ہوں گے۔
پشاور:(دنیا نیوز)جمعیت علما اسلام کے رہنما اورپاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے فواد چودھری کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے آئین بنانے والی پارٹی جمعیت کو انتہاپسند کہنے والے خود انتہا پسند اور شدت پسند ہیں،خیبرپختونخوا میں جس وقت جے یو آئی کی حکومت تھی تب فواد چودھری پیدا بھی نہیں ہوئے تھے۔
کراچی:(دنیا نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پی پی پی ایک مؤثر قوت کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے۔
لاہور:(دنیا نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے بلدیاتی الیکشن میں کامیابی پر مولانا فضل الرحمان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے تحریک انصاف کو مسترد کردیا ہے۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں غلطیاں کیں جن کی قیمت بھی چکائی۔
پشاور، لاہور: (دنیا نیوز، علی مصطفیٰ) خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں صوبائی حکومت کو اپ سیٹ شکست ہوئی، جمعیت علمائے اسلام نے تبدیلی کا رُخ موڑ دیا ہے۔ چار بڑے شہروں کے میئرز کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا صفایا ہو گیا، کوہاٹ، پشاور اور بنوں کے میئرز کا انتخاب جمعیت علمائے اسلام (ف) نے جیت لیا جبکہ مردان کی میئر شپ عوامی نیشنل پارٹی کے نام رہی۔
پشاور:(دنیا نیوز)خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے کئی اہم رہنما اپنے حلقوں میں پارٹی کو شکست سے نہ بچا سکے، پہلے مرحلے میں اہم وزرا کے رشتہ داروں سمیت متعدد بڑے برج الٹ گئے۔
لاہور:(دنیا نیوز)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہاہے کہ ساڑھے تین سالہ بدانتظامی ، مہنگائی ، کرپشن اور سبز باغوں کا بدلہ عوام نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے لینے کا آغاز کر دیا ہے۔
اسلام آباد:(دنیا نیوز)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے اگلے مرحلے میں بھی پی ٹی آئی کو شرمناک اور عبرتناک شکست دیں گے۔
کوئٹہ: (دنیا نیوز) حکومت مخالف اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں ہماری جماعت سب سے بڑی جماعت بن کر آئی، انتخابات نے ثابت کر دیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت جعلی ہے ، آئندہ سال انتخابات سے متعلق پر امید رہنا چاہیے۔
لاہور:(ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن پر اپوزیشن امیدواروں کی برتری کے بعد پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ تبدیلی جا رہی ہے۔
پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بڑا دھچکا لگ گیا، خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت ہونے کے باوجود صوبائی دارالحکومت پشاور میں سٹی میئر کاالیکشن ہار گئی، جمعیت علمائے اسلام (ف) نے سٹی میئر کے الیکشن میں حکومتی امیدوار کو ہرا دیا۔
لاہور: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی نے پشاور میں کھلی دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
پشاور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے مہنگائی کو بلدیاتی الیکشن میں شکست کی وجہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو مہنگائی کا احساس ہے، دو تین ماہ میں مہنگائی کم کرنے کی کوشش کریں گے۔
پشاور: (دنیا نیوز) شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی پرفارمنس بری نہیں رہی، بہت سے حلقوں میں پی ٹی آئی کا مقابلہ پی ٹی آئی کے اُمیدوار سے ہی تھا، شکست کی وجہ بھی یہی رہی، کچھ عوام کو مہنگائی کے حوالے سے شکایات بھی تھیں۔
نوشہرہ:(دنیا نیوز)خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے تحصیل کونسل چیئرمین شپ کے انتخابات میں بلے اور تیر پر مہر لگادی ۔
پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کے دوران صوبائی حکومت ہونے کے باوجود پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ہاتھ ملتے رہ گئی جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) سمیت اپوزیشن امیدواروں نے میدان مار لیا۔پشاور،بنوں اور کوہاٹ کے میئرز کا الیکشن جمعیت علمائے اسلام نے جیت لیا،مردان کی میئرشپ عوامی نیشنل پارٹی کے نام رہی۔
کراچی:(دنیا نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن کے منتظر ہیں کہ وہ دھاندلی کے خلاف ایکشن لے۔
پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ اوردیگر اہم مقامات پر کنٹرول روم قائم ہیں،سنگین نوعیت کے واقعات نہیں ہوئے۔ آئی جی معظم جاہ انصاری کہتے ہیں ڈی آئی خان واقعہ کے محرکات کا جائزہ لے رہے ہیں،اے این پی کوٹارگٹ کرنےکی کوئی وجوہات سامنےنہیں آئیں۔
پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ کے دوران کئی مقامات پر کارکنوں میں جھگڑا ہوا، ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات بھی لگائے گئے، خیبر میں پولنگ سٹیشن پر فائرنگ اور توڑ پھوڑ کی گئی۔ کرک میں پولنگ سٹیشن پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی ہو گئے۔
باجوڑ: (دنیا نیوز) باجوڑ کے علاقے کمر سر ماموند میں سڑک کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
بنوں: (دنیا نیوز) بنوں کی تحصیل بکاخیل میں امن وامان کی خراب صورتحال کے سبب بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے گئے، پولنگ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوامیں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 2ہزار32 امیدواربلامقابلہ منتخب ہو گئے۔
پشاور: (دنیا نیوز) بیلٹ پیپر اور دھاندلی کے معاملے پر خاتون پریزائیڈنگ آفیسر کے بعد دھاندلی میں ملوث ان کے شوہر کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے کڑی نگرانی میں ملزم حلیم شیرازی کو تھانہ منتقل کر دیا ہے۔
مردان:(دنیا نیوز)خیبرپختونخوا میں 19دسمبر کوہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جہاں کانٹے کے مقابلے متوقع ہیں وہاں دلچسپ مقابلے بھی دیکھنے کو ملنے کی توقع ہے،مردان میں دوسوتنیں مدمقابل ہیں تو میاں بیوی بھی میدان میں اترے ہیں۔
پشاور (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 2ایم پی ایز اور ایک ایم این اے کو نوٹس جاری کردیا۔
لاہور: (دنیا الیکشن سیل) انتخابی حلقہ گلگت بلتستان 19 غذر1 میں 11 امیدوار مدمقابل ہیں۔ تحریک انصاف کے ظفر محمد اور بالاورستان نیشنل فرنٹ کے نواز خان ناجی میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔
لاہور: (دنیا الیکشن سیل) گلگت بلتستان کے حلقہ 18 دیامر 4 کے کل 26 میں سے 24 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس قرار، 5 آزاد سمیت کل 9 امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل ہیں۔
لاہور: (دنیا الیکشن سیل) گلگت بلتستان کے انتخابی حلقے 17 دیامر 3 کے انتخابی معرکے میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نئے کھلاڑی پر انحصار جبکہ دیگر جماعتوں کی جانب سے اس حلقے کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے پرانے کھلاڑیوں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور: (دنیا الیکشن سیل) گلگت بلتستان کے انتخابی حلقے 16 دیامر 2 میں ملک کی تینوں بڑی جماعتوں سمیت 7 امیدوار مدمقابل ہیں۔ 15 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں انتخابی سرگرمیاں تیز ہو چکی ہیں۔
لاہور: (دنیا الیکشن سیل) گلگت بلتستان کے انتخابی حلقے 15 دیامر 1 میں اہم انتخابی مہروں نے مورچہ بندیاں تبدیل کر لیں ہیں۔ یہ حلقہ ضلع دیامر میں شامل ہے جس کو 1972 میں الگ صوبے کا درجہ دیا گیا۔
لاہور: (دنیا الیکشن سیل) گلگت بلتستان کے انتخابی حلقے 14 استور 2 میں ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں نے نئے چہروں پر انحصار کیا ہے۔ گلگت بلتستان یہ حلقہ سب سے زیادہ امیدواروں والا حلقہ ہے جن میں اکثریتی امیدوار ہیوی ویٹ ہیں۔
لاہور: (دنیا الیکشن سیل) گلگت بلتستان کے انتخابی حلقے 13 استور 1 میں انتخابی معرکے کیلئے ملک کی تینوں بڑی جماعتیں آمنے سامنے ہیں۔
لاہور: (دنیا الیکشن سیل) گلگت بلتستان کے انتخابی حلقہ 12 شگر میں ملک کی چاروں بڑی جماعتوں کی جانب سے پرانے کھلاڑی میدان میں اتارنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
لاہور: (دنیا الیکشن سیل) گلگت بلتستان کے انتخابی حلقے 11 کھرمنگ میں ملک کی تینوں بڑی سیاسی جماعتوں سمیت 10 امیدوار میدان میں ہونگے۔ 2015ء کے انتخابات کے بعد اس حلقے کو الگ ضلع کی حیثیت دیدی گئی تھی۔
لاہور: (دنیا الیکشن سیل) گلگت بلتستان کے انتخابی حلقے 10 سکردو 4 کے انتخابی معرکے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے نئے کھلاڑی پر انحصار جبکہ دیگر جماعتوں کی جانب سے اس حلقے کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پرانے کھلاڑیوں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا۔
لاہور: (دنیا الیکشن سیل) گلگت بلتستان کے انتخابی حلقہ 9 سکردو 3 سے انتخابی میدان میں صرف 4 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، یوں یہ گلگت بلتستان کا سب سے کم امیدواروں والا حلقہ ہے۔
لاہور: (دنیا الیکشن سیل) گلگت بلتستان کے انتخابی حلقے سکردو 2 کےانتخابی معرکے میں تحریک انصاف نے مجلس وحدت المسلمین کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا۔مذہبی اثر رسوخ کے حامل اس حلقے سے مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی مذہبی شخصیت کو ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے پرانے کھلاڑی پر ہی انحصار کیا ہے۔
لاہور: (دنیا الیکشن سیل) گلگت بلتستان کے انتخابی حلقے سکردو 1 میں تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں سمیت 6 امیدوار میدان میں اتریں گے۔ سیاسی ماحول گرم ہونے کی وجہ سے بڑی سیاسی جماعتوں نے حلقے میں کسی نئے امیدوار کو آزمانے کا رسک لینے کے بجائے پرانے امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔
لاہور: (دنیا الیکشن سیل) گلگت بلتستان کے انتخابات 2020ء میں حلقہ ہنزہ 6 میں انتخابی سرگرمیاں تیز ہو چکی ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے خاتون مہناز ولی پر بطور میدوار اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔
لاہور: (دنیا الیکشن سیل) گلگت بلتستان حلقہ نگر 2 میں بھی سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکٹیبلز کے بجائے میدان سیاست میں نئے کھلاڑی میدان میں اتارے گئے ہیں۔
لاہور: (دنیا الیکشن سیل) حلقہ نگر 1 میں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں سمیت آزاد حیثیت سے اکثریت پہلی بار انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔ نئے امیدوار کامیابی کے لیے پرجوش ہیں۔
لاہور: (دنیا الیکشن سیل) انتخابی حلقہ گلگت 2 میں ملک کی تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کے امیدواروں سمیت 25 امیدوار مدمقابل ہونگے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اپنے پرانے امیدواروں پر ہی انحصار کیا گیا ہے جبکہ تحریک انصاف نے بھی الیکشن لڑنے کے خواہشمند اپنے رکن کی ناراضگی مول لیتے ہوئے ماضی کے انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لینے والے کھلاڑی کو ٹکٹ دیدیا ہے۔
لاہور: (دنیا الیکشن سیل) گلگت شہر کے اہم علاقوں پر مشتمل اس ضلع میں ایک لاکھ 18 ہزار 459 رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے۔ ملکی سیاسی ماحول گرم ہونے کی وجہ سے بڑی سیاسی جماعتوں نے کسی نئے امیدوار کو آزمانے کا رسک لینے کے بجائے پرانے امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔